چھٹا میچ, انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا، سیریز3-3 سے برابر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)7 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، 170 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 14.3 اوورز میں حاصل کیا،سیریز3-3سے برابر ہو گئی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے چھٹے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کے قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔170 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ محمد نواز نے پاکستان کی جانب سے پہلا اوور کرایا۔الیکس ہیلز 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 27 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ڈیوڈ ملان تھے جنہوں نے 5 چوکے مار کر 18 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس طرح مہمان ٹیم نے 170 رنز کا ہدف 14 اعشاریہ 3 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، اوپنر فل سالٹ نے 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بین ڈکٹ بھی 26 سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے نائب کپتان شاداب خان نے ہی دونوں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ انگلش فاسٹ باؤلر ریسے ٹاپلے نے پہلا اوور کرایا۔
ڈیبیو کرنے والے محمد حارث خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 1 چھکے کی مدد سے 8 گیندوں پر صرف 7 رنز بناکر رچرڈ گلیسن کی گیند پر عادل رشید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، شان مسعود دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر تھے جو کہ صفر پر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
حیدر علی نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 14 گیندوں پر 18 رنز کی مختصر اننگز کھیلی اور سیم کرن کی گیند پر بین ڈکٹ کو کیچ دے بیٹھے، چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر افتخار احمد تھے جو کہ 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 31 رنز بناکر سیم کرن کی گیند پر ہیری بروک کو کیچ کروا گئے۔
آصف علی نے 9 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 9 رنز بنائے اور چھکا مارنے کی کوشش میں ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ریسے ٹاپلے کے ہاتھوں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے، محمد نواز نے 1 چھکے کی مدد سے 7 گیندوں پر 12 رنز بنائے اور ریسے ٹاپلے کی گیند پر ہیری بروک کو کیچ دے بیٹھے۔
بابر اعظم نے 41 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 گیندوں پر 87 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلے اور سیم کرن نے 2،2 جبکہ ریسے ٹاپلی، رچرڈ گلیسن نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
???? T O S S A L E R T ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022
???? England win the toss and opt to bowl first ????#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/CRX7BfH1gn
قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،آج کے میچ میں محمد رضوان اور رؤف کو آرام دیا گیا،محمد حارث ڈیبیو کریں گے جبکہ شاہنواز دھانی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
Pakistan's T20I player No.99 @iamharis63 gets his debut cap from @iMRizwanPak ????#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/dQZj4RzyYA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022