وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے کی اجازت دے دی

Sep 30, 2022 | 19:41:PM

(24 نیوز)وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا،جس میں ریکوڈک کیس پر صدارتی ریفرنس بھیجنے پر تفصیلی بحث ہوئی،ذرائع کے مطابق کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے کی اجازت دے دی،وزارت قانون کی طرف سے صدر پاکستان کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ریکوڈک پر ہونے والے سیٹلمنٹ معاہدے پر سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی،کابینہ نے بجلی کی بچت اور پیداوار سے متعلق عملدرآمدی لائحہ عمل کی سمری موخر کردی،کابینہ اجلاس میں سیاسی امور اور آڈیو لیکس پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس کے معاملے پر سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے 34 پیسے فی کلو کی کمی

مزیدخبریں