پاکستان کی چین سے 2 ارب ڈالر قرض موخر کرنے کی درخواست

Sep 30, 2022 | 20:59:PM
پاکستان، چین، 2ارب ڈالر، قرض موخر، درخواست
کیپشن: اسحاق ڈار سے چینی سفیر ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالر قرض موخر کرنے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی،اسحاق ڈار نے چین سے دو ارب ڈالر کی ری فنانسنگ کی درخواست کردی۔
پاکستان کو مارچ 2023 میں چین کو دو ارب ڈالرز کی ادائیگی کرنی ہے،چینی سفیر نے قرض موخر کرنے اورسیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خزانہ آج رات 10 بجے اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط , جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کا مطالبہ