پانامہ پر فیصلہ دینے والوں کی پنشنز بند ہونی چاہئے، کیپٹن (ر)صفدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے باوجود خوش نہیں، لیگی رہنما نے گفتگو کرتے ہوئے شکوؤں کے انبار لگا دیئے۔
کیپٹن (ر)محمد صفدر کاکہناتھا کہ ثاقب نثار اور کمپنی کا جب احتساب ہو گا تب خوش ہوں گا،پانامہ پر فیصلہ دینے والوں کی پنشنز بند ہونی چاہیے،لیگی رہنما نے کہاکہ اس وقت خوش ہوں گا جب یہ آرڈر ہو گا کہ ان کے ناموں کے ساتھ ریٹائرڈ جج نہیں لکھا جائے گا،آپ نے کابینہ کو وزیراعظم کو گھر بھیجا غلط فیصلوں پر آپ کو کوئی نہیں پوچھتا سکتا؟
کیپٹن (ر)محمد صفدر کاکہناتھا کہ واجد ضیا کا اخلاقی مقبرہ بن گیا،اس نے گریڈ 22 کیلئے چاپلوسی کی،ان کا کہناتھا کہ راتوں کو تھپڑ کھائے اور دستخط کئے رپورٹیں تو کہیں اور بنیں یہ بھی وقت بتائے گا رپورٹیں کہاں بنی۔
لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان کی ایسی ویڈیوز بھی آئیں گی جب یہ الٹی شلوار پہن کر بھاگ گئے تھے،عمران خان کوسیاست دان نہیں کہتا یہ ایک گندہ کردار ہے۔کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہاکہ میاں جدوں آئے گا تے لگ پتہ جائے گا۔
لیگی رہنما نے مہنگے پیٹرول پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بولے پہلے گاڑیوں کی ٹینکیاں فل کروائیں گے پھر پیسے بچیں گے تو راستے سے میکڈولنڈ کھائیں گے،ان کاکہناتھا کہ ہمیں ڈالر کو نیچے لے کر آنا ہے اور پیٹرول سستا کرنا ہے،ن لیگ کا اگلا وزیراعظم کا امیدوار شہباز شریف ہی ہوں گے۔لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان کا بھی وہی حال ہو گا جیسے تھڑے پر بیٹھا خان کالین بیچتا ہے اور شام کو رول کر کے گھر چلا جاتا ہے ایسا ہی اس خان کے ساتھ ہو گا۔
ن لیگ کی جانب سے آئندہ وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا؟ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے بتا دیا pic.twitter.com/0N1zC7Jwos
— 24 News HD (@24NewsHD) September 30, 2022
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے 34 پیسے فی کلو کی کمی