ای سی سی اجلاس، کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، ای سی سی نے کراچی کیلئے بجلی51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے یونیفارم ٹیرف کی منظوری دی،اضافے کی منظوری ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے دی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں درآمدی یوریا کے50کلو تھیلے کی قیمت 2150 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ زمزمہ آئل فیلڈ کی ڈویلپمنٹ اور پروڈکشن لیز کی مدت میں 5سال توسیع کی منظوری دی گئی،ای سی سی نے 18 ایکسپلوریشن لائسنس کی مدت میں توسیع کی منطوری دے دی۔
وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں غیر ضروری اور لگژری اشیا کی پابندی کے دوران کنسائمنٹ کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی،یہ اجازت 22اگست 2022 کے بعد گڈ ڈیکلریشن حاصل کرنے والی اشیا کیلئے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پانامہ پر فیصلہ دینے والوں کی پنشنز بند ہونی چاہئے، کیپٹن (ر)صفدر