ظلم کیخلاف نکلنے کیلئے قوم کو جلد کال دوں گا:عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ قانون وانصاف پر قائم کی گئی ،ظلم کیخلاف نکلنے کیلئے قوم کو جلد کال دوں گا، قوم پر جو ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے یہ میں کبھی برداشت نہیں کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایڈورڈ کالج کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں کالج کے پرنسپل کا شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے یہاں دعوت دی، ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے لیڈر ہماے پیارے نبیؐ رہے ہیں جنہوں نے سب سے پہلے چیز جو کی وہ قانون کی بالادستی ہے، جتنی بہتر تعلیم اتنی ہی بہتر لیڈر شپ ہوتی ہے اور قانون کی بالادستی سے انسان اور جانوروں کے معاشرے میں فرق پیدا ہوتا ہے جبکہ قانون کی بالا دستی سے سب قانون کے نیچے ہوتے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ چوروں، ڈاکووں کو این آر او دیا گیا ہے، ان سے ڈیل کی گئی ہے اور آج چور اور ڈاکو وطن واپس آ رہے ہیں ان کے کیسز کو ختم کیا جا رہا ہے اور اربوں روپے لوٹ کر باہر جانے والوں کو این آر او سے واپس لایا جا رہا ہے۔ آج پاکستان بدترین مہنگائی کی لپیٹ میں ہے، قوم نیچے جا رہی ہے۔