اکاؤنٹ میں 9 ہزار کروڑ روپے منتقل ہونے پر ٹیکسی ڈرائیور نے دلچسپ کام کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جب انسان کو کہیں سے ناممکن خوشی ملتی ہے تو اسے بعض اوقات یقین ہی نہیں آتا کہ آیا یہ کامیابی اسے بھی مل سکتی ہے اور ایسی صورت میں وہ نادانستہ طور پر غیر عمومی حرکت کر کے اسے ملنے والی خوشی کو کنفرم کرتا ہے ، ایسا ہی بھارت سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور نے 9 ہزار کروڑ روپے بنک منتقل ہونے پر کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں نجی بینک نے غلطی سے خطیر رقم ٹیکسی ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی ،ٹیکسی ڈرائیور راج کمار نے بینک اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم منتقل ہونے پر اسے کوئی فراڈ سمجھا تاہم بعد ازاں اس نے چیک کرنے کے لیے اپنے دوست کو 21 ہزار روپے متنقل کیے تو وہ منتقل ہو گئے جس پر ٹیکسی ڈرائیور نہ صرف حیران بلکہ پریشان بھی ہو گیا۔
کچھ ہی دیر میں بینک عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا تو اس نے ٹیکسی ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے رقم واپس منتقل کر لی۔ اتنی بڑی غلطی ہونے پر بینک کے سی ای او نے استعفیٰ دے دیا۔
بینک کے سی ای او نے مستعفی ہونے کی وجہ ذاتی وجوہات ظاہر کیں۔