بھارت نے مغربی ممالک میں جاسوسی نیٹ ورک کو وسیع کر دیا، وال سٹریٹ جرنل کا انکشاف

Sep 30, 2023 | 09:25:AM

(ویب ڈیسک )امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے بھارتی دفاعی پالیسی کا راز فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اپنا جاسوسی نیٹ ورک مغربی ممالک میں وسیع پیمانے پر پھیلا رکھا ہے اور مقامی ایجنٹس کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کو کسی بھی ملک میں قتل جیسی کارروائیاں تک سرانجام دینے کی مکمل اجازت دے دی گئی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے اقتدار میں آتے ہی بھارت کی دفاعی پالیسی نے پر تشدد رنگ اختیار کرلیا تھا، 2014 میں بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر نے دوسرے ممالک کو کھلم کھلا دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب ہم وہاں وار کریں گے جہاں سے جرم سرزد ہو رہے ہیں۔

 وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بھارت نے اپنے من گھڑت الزامات کی جوابی کارروائی کے طور پر  دنیا بھر میں قتل و غارت پھیلانا شروع کر دیا، ہمسایہ ممالک پر دہشتگردی کے بے بنیاد الزام لگانا بھارتی ایجنسی را کی پرانی روش ہے جبکہ مودی راج میں ہمسایہ ممالک کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا

امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیاکہ کینیڈین وزیراعظم کے انکشافات کے بعد بھارت کی جارحانہ دفاعی پالیسی کھل کر دنیا کے سامنے آگئی ہے، ماضی میں بھی بھارت دوسرے ممالک میں مداخلت کرتا رہا ہے جن میں پاکستان کے خلاف گوریلا فورس کو تیار کرنا بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں