چائے کی دکان میں خودکش دھماکہ، 7 افرادجاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشیو میں چائے کی دکان پر خودکش دھما کہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں زیادہ تر فوجی تھے،عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جمعے کی سہ پہر دھماکا پارلیمنٹ اور صدر کے دفتر کی طرف جانے والی سڑک پر ہوا، اس دکان پر اکثر فوجی آتے رہتے تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق القاعدہ سے منسلک گروہ الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی