فیصل آباد سیکشن پر گرنے والاریلوے پُل کا پلر مرمت، ٹرینوں کے آمدورفت شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل کا پلر گر گیاجس کی وجہ سےلاہور سے فیصل آباد تک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔
ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے ٹریک پرپُل کا ایک ٹئیر ٹیڑھا ہوگیا، پُل کا ٹئیرٹیڑھا ہونے سے لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کو ڈائیورٹ کردیاگیا،ٹرینوں کو وزیر آبادکی طرف سے ڈائیورٹ کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی پُل کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے ۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے برج کا پلر ناکارہ ہونے پرلاہور تا فصیل آباد ٹرین سروس معطل کی گئی ہے جس کے پیش نظر لاہور سےکدیاں کے درمیان چلنے والی ماڑی ایکسپریس، لاہور اور فصیل آبادکے درمیان چلنے والی بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے، پُل کی بحالی کاکام شروع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چائے کی دکان میں خودکش دھماکہ،ایک اور افسوسناک خبر آ گئی
شاہدرہ باغ جنکشن اور مسن کالر کے درمیان ریلوےبرج نمبر4 کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیاہے،ڈی ایس ریلوے حنیف گل کی سربراہی میں ٹرائل کیلئے ریلیف ٹرین کوپل سے گزارا گیا۔
ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا ہے کہ مرمت کے بعد ریلیف ٹرین کو بحفاظت پل سے گزارا گیا ،پل پر گاڈر ڈال کر اسکی مضبوطی ،حفاظتی پہلوؤں کو دیکھا جا رہا ہے،پل ٹرینوں کے آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ۔