(24نیوز)لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی پرتشدد واقعات کےدرج 2 مقدمات میں ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی،عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ضمانت پرسماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: چائے کی دکان میں خودکش دھماکہ،ایک اور افسوسناک خبر آ گئی