بڑے سیاسی رہنماوں کے قید خانے،مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کا انوکھا حمام دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کا انوکھا اور نیا حمام دریافت، جواہر لال نہرو اور جہانگیر بدر سمیت بڑے سیاسی رہنماؤں کے قید خانے، خفیہ سرنگ موجودہ دور میں کس کے زیر استعمال ہے؟
مغل بادشاہوں کے جاہ و جلال کی تصویر ’شاہی قلعہ‘ آج بھی روزانہ مقامی اور دیگرممالک سے آئے ہوئے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتاہے،آج بھی اس قلعے کی دیواروں میں اور زیرزمین ایسے کئی راز دفن ہیں جن کی کھوج جاری ہے، والڈسٹی اتھارٹی اس کیلئے کوشاں نظرآتی ہے،شاہی قلعہ کے نئے دریافت ہونے والے شاہی حمام، بارودخانہ اور رائل کچن پر دریافت کے بعد کام جاری ہے،عام لوگ ابھی تک ان جگہوں پر نہیں جاسکتے۔
24نیوز کے وی لاگراورسینئرصحافی مناظرعلی نے اپنے پروگرام میں ان عمارتوں کو اندرسے خصوصی طورپر دکھایااور ماہرین سے گفتگو کی۔
اکبری حمام کے نیچے گرم پانی، ٹھنڈے پانی کے حصے موجود ہیں جبکہ حمام کے دوسرے حصے میں روشن دان کا کمرہ موجود ہے۔ یہاں پہلے 1 ہزار 50 ہزار کیوبک فٹ کے قریب ملبہ موجود تھا جیسے ہٹانے کے بعد اس جگہ کو دوبارہ دریافت کیا گیا۔
دوسری جانب شاہی باورچی خانہ دریافت کیا گیا ہے جس میں تقریبا ڈھائی سو کے قریب باورچی کھانا بناتے تھے، بادشاہ اور فوجیوں کیلئے، یہاں لامحدود مقدار میں راشن لایا جاتا تھا جیسے اُس وقت مختلف مشہور جگہوں سے منگوایا جاتا تھا۔ کھانوں میں ہرن اور بھورے خرگوش کا زیادہ استعمال کیا جاتا تھا۔ جب انگریزوں نے 1849 میں یہاں قبضہ کیا تو اُنہوں نے اسے ٹارچر سل میں تبدیل کردیا اور جو باگی تھے اُنہیں یہاں قیدکھانے میں قید کیا جاتا تھا جس کے بعد اس کی پوزیشن کافی خراب ہو گئی تھی۔