(24 نیوز)وفاقی شرعی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کے نکاح سے متعلق نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 2 اکتوبر کو سماعت کرے گا ،جسٹس خادم حسین شیخ اور جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور بنچ کا حصہ ہونگے ۔
شریعت کورٹ نے 7 فروی 2022 کو شاہد اورکزئی کی درخواست خارج کردی تھی،درخواست گزار نے عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو ڈر ہے،بڑی ڈیل کیلئے تیار؟