رواں برس خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی میں 38 فیصد اضافہ ہوا: سندھ ریونیو بورڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) سندھ ریونیو بورڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے رواں برس خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق ستمبر 22 کے مقابلے ستمبر 23 میں خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی میں 38 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ستمبر 23 میں خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی 21 ارب 58 کروڑ روپے رہی ،گزشتہ سال ستمبر 22 میں خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی 15 ارب 64 کروڑ روپے تھی ،رواں مالی سال 3 ماہ میں خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی 44 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو دھماکہ، خودکش حملہ آوروں کی دھماکے سے پہلے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
سندھ ریونیو بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال 3 ماہ کے 36.12 ارب کے مقابلے رواں مالی سال 3 ماہ میں 52.12 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی ،ٹیکس دہنگان کا سندھ ریونیو بورڈ پر اعتماد اور سپورٹ کی وجہ سے خدمات پر سیلز ٹیکس وسلوی بڑھی ،رواں مالی سال خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی کا ہدف 235 ارب روپے مقرر ہے۔