(زاہد چوہدری)حکومت پنجاب نے انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ٹیچنگ ہسپتالوں میں جدید ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پیکس سے منسلک کرنے کا منصوبہ جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اس منصوبے سے ٹیچنگ ہسپتال ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایچ ایم آئی ایس)پیکس سے منسلک ہوں گے ، ٹیچنگ ہسپتالوں کے آئی ٹی سسٹم سے منسلک ہونے سے ایک دوسرے سے مدد لی جاسکے گی،کوئی بھی ہسپتال دوسرے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولت یا ادویات کی موجودگی سے باخبر ہوگا۔
ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایچ ایم آئی ایس کے ذریعے مریض کو بہتر طبی سہولتیں مل سکیں گی اور ٹیچنگ ہسپتالوں کی کارکردگی کو بھی بآسانی مانیٹر کیا جاسکے گاجبکہ منصوبے کو 40 کروڑ روپے لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی ، قانونی ٹیم کالاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ