کراچی ایئرپورٹ پر چوہوں کی کارستانی، انٹرنیٹ کیبل کاٹ دیئے

Sep 30, 2023 | 19:02:PM

(شاہ رخ) کراچی ایرپورٹ پر چوہوں نے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دیئے جس کے باعث ایمیگریشن سسٹم گھنٹوں تک بند رہا۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر چوہوں نے ایف آئی اے ایمیگریشن سسٹم کو بھی نہیں بخشا، چوہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر یلغار کر رکھی ہے ، کئی جگہ سے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دیئے، چوہوں کے کیبل کترنے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ایف آئی اے ایمیگریشن سسٹم کئی گھنٹے بند رہا، 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود انٹرنیٹ کیبل سے فالٹ دور نہ کیا جاسکا، ایف آئی اے کو مسافروں کی امیگریشن میں پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس, عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے سی اے اے سے  فوری طور پر کیبل فالٹ دور کرنے کی درخواست کردی، کیبل فالٹ کے باعث امیگریشن میں تاخیر ہوئی، متعدد پروازیں دیر سے روانہ ہوئیں، کسی بھی ای سی ایل یا سٹاپ لسٹ والے مسافر کو چھوڑا نہیں گیا، کیبل فوری بحال نہیں ہوئے تو انٹرنیٹ ڈیوائس کے ذریعے ایمیگریشن سسٹم چلانا مشکل ہو جائے گا، انٹرنیٹ ڈیوائسز زیادہ دیر تک ایمیگریشن سسٹم کا دباؤ برداشت نہیں کر سکتی۔

انٹرنیٹ کیبل کے فالٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا موقف:

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق گذشتہ رات 5 پروازوں کی ایمیگریشن مینوئل طریقے سے کی گئی، فی الحال اپنی انٹرنیٹ ڈیوائسز کے ذریعے ایمیگریشن سسٹم چلا رہے ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو متعدد بارتوجہ دلانے کے باوجود انٹرنیٹ کیبل کی مرمت نہیں ہوئی۔

انٹرنیٹ کیبل کے فالٹ پر منیجر کراچی ایرپورٹ کا موقف:

دوسری جانب منیجر کراچی ایئرپورٹ عرفان خان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر انٹرنیٹ کیبل چوھوں نے نہیں کاٹے، کیبل فالٹ دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کل رات 2 بجے انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ آیا، فالٹ دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کیبل فالٹ کہاں آیا ہے؟ سی اے اے کی ٹیمیں جانچ کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں