نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہے: شہبازشریف 

معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا، یہی نوازشریف کی اؤلین ترجیح ہے: شہبازشریف 

Sep 30, 2023 | 19:27:PM

This browser does not support the video element.

(راؤ دلشاد) سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو آمد پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔ پارٹی رہنماؤں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا اور شہبازشریف نے پارٹی راہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سمیت دیگر عہدیداروں اور رہنماؤں کو پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے پر شاباش دیتے ہوئے اب تک کے اقدامات کو بھی تعریف کی۔ شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو تمام تنظیموں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس, عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمر کس لی ہے، معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا، یہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے، معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ایجنڈا ہے، ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رُخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہے، نوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا ہے، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا ہے۔  

مزیدخبریں