سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات، کچے میں بیک وقت آپریشن پر اتفاق

Sep 30, 2023 | 21:05:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) نگراں ویراعلیٰ سندھ سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی، دونوں وزرائے اعلیٰ نے کچے کے علاقے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق کیا۔

نگران وزیر اعلی سندھ سے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ملاقات ہوئی۔ سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلی کے درمیان کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بیک وقت آپریشن کرنے کا پر اتفاق کیا۔ نگران وزیر اعلی سندھ نے پنجاب کے نگران وزیر اعلی محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عامر میر کو سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔

یہ بھی پڑھیں: چوہوں کی کارستانی، امیگریشن کا نظام تہس نہس

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ  محسن نقوی کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر بات چیت کی، دونوں وزرائے اعلیٰ  نے کچے  بیک وقت    آپریشن کرنے  پر  اتفاق  کا اظہار کیا، ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب  کے کچے میں وہاں کی ایجنسیز  آپریشن کریں گی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ  کا مزید کہنا ہے کہ  سندھ کی جانب سے بھی اُسی وقت آپریشن شروع کیاجائے گا، تاکہ کوئی ڈاکو کوئی سندھ سے پنجاب  اورپنجاب سے سندھ  کی حدود میں داخل نہ ہوسکے، دونوں رہنماؤں نے آپریشن  کےفیصلہ کن ہونے پر اتفاق کیا، آپریشن   میں  دونوں صوبوں کی پولیس اور دیگر ایجنسیاں (انٹیلی جنس) ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گی۔

کندم کی قیمتوں سے متعلق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ دونوں وزرائے اعلیٰ نے گندم کی قیمت مقرر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، گند م کی نئی قیمت کو  ایک دوسرے کی مشاور ت کے بعد نوٹیفائی کیا جائے  گا۔

مزیدخبریں