مصر میں ٹرین میں بچی کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مصر میں خاتون نے ٹرین میں بچی کو جنم دیدیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق جیسے ہی ٹرین اسیوط میں اپنے سٹیشن کے قریب پہنچی، مسافر ٹرین سے اترنے سے پہلے مسافر اپنے سامان کو لے جانے کیلئے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، تقریبا ایک گھنٹے سے بھی کم وقت بعد ایک بیس سالہ خاتون کی چیخ کی آواز آئی جو دردِ زہ میں مبتلا تھی،تمام مسافر آواز سن کر پریشان ہوگئے۔
ایسے میں پتا چلا کہ مسافروں میں گائنی کا ایک ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں، انہوں نے ایک سرجن اور ایک پیرامیڈیک کو بھی تلاش کرلیا، یہ محض اتفاق تھا کہ زچگی کے وقت ٹرین میں یہ طبی عملہ موجود تھا۔اسیوط کے اگلے سٹیشن پر پہنچنے سے قبل پیدا ہونے والی اس بچی کا شمس رکھا گیا۔بالائی مصر میں ٹرین میں ماں اور اس کے بچے کی زندگی میں ڈاکٹروں کی کردار کو عوامی حلقوں کی طرف سے سراہا جا رہا ہے۔ مشکل وقت میں ڈاکٹروں نے ہمت دکھائی اور انہوں نے خاتون اور بچی کو بچالیا۔ اس آپریشن میں شامل ماہر امراض قلب ڈاکٹر عصام نان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے صفحے پر لکھا کہ آج صبح کے وقت قاہرہ سے میری واپسی ہوئی۔ میں ملوی سٹیشن کے قریب پہنچا ایک لڑکی کی ٹرین کے اندر چیخنے کی آواز سنائی دی۔ جب ڈاکٹر اسلام ابو شامہ جو ایک گائناکالوجسٹ اور ان کی بیوی اورایک ماہر اطفال بھی اس کے پاس آیا، اور اس کے بعد ہم نے ٹرین کے کپتان کو اسے قریبی سٹیشن پر روکنے کوکہا۔اس نے اسے ڈے روٹ سینٹرسٹیشن پر روک دیا جہاں اس خاتون کی زچگی کا عمل مکمل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے قبل عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا گیا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا