ٹاپ 10 بھارتی فلموں میں شاہ رخ نے سلمان خان کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلموں کی فہرست میں شاہ رخ خان کی فلم "جوان" سرفہرست ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2023ء بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے نام رہا، اُن کی دو فلموں جوان اور پٹھان نےایک برس میں کمائی کے ریکارڈ بنادیے۔ بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 10 ہندی فلموں کی فہرست گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر جاری کی گئی، جن میں بالی ووڈ کے تین خانز یعنی شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی دو دو فلمیں شامل ہیں جبکہ سنی دیول، پربھاس، یش اور رنبیر کپور کی بھی ایک ایک فلم اس فہرست میں شامل ہے۔
فہرست میں شاہ رخ خان کی فلم جوان پہلے نمبر پر ہے جس نے بھارت میں اب تک 525.5 کروڑ کی کمائی کرلی ہے، سنی دیول کی فلم غدر2 524.8 کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ شاہ رخ خان کی رواں سال جنوری میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان 524.53 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ ٹاپ 3 فلموں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!معروف یوٹیوبر بیٹی سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق
2017میں ریلیز ہونے والی فلم باہوبلی 2 کا ہندی ورژن چوتھے نمبر پر ہے جس نے بھارت میں 510.99 کروڑ کمائے، فلم کے جی ایف 2 435.33 کروڑ کی کمائی کے ساتھ پانچویں پر ہے، بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی 2016 میں ریلیز ہونے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم دنگل 374.43 کروڑ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، رنبیر کپور کی فلم سنجو نے 342.57 کروڑ روپے کماکر فہرست میں ساتویں نمبر اپنی جگہ بنائی ہے جبکہ بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 10 ہندی فلموں میں عامر خان کی ایک اور فلم پی کے بھی ہے جس نے 340.8 کروڑ کمائے تھے۔بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی دو فلمیں بھی ٹاپ 10 ہندی فلموں کا حصہ ہیں، فلم ٹائیگر زندہ ہے 339.16 کروڑ کی کمائی کے ساتھ نویں نمبر جبکہ ان کی فلم بجرنگی بھائی جان 320.34 کروڑ کماکر دسویں نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ یہ صرف بھارت ہونے والی ان فلموں کی کمائی کی فہرست ہے۔