(ویب ڈیسک) پوپ فرانسس نے بچپن میں کلاس میں ساتھ پڑھنے والے موٹے دوست کو تنگ کرنے کا اعتراف کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بچپن میں کلاس میں ساتھ پڑھنے والے ایک لڑکے کو زیادہ وزن ہونے پر تنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے, 86 سالہ پوپ فرانسس نے حال ہی میں بھارتی، پاکستانی اور نیپالی مسیحی طلبا کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ اس نوجوان لڑکے کا وزن زیادہ تھا اور میری حرکت پر بعد میں میرے والد نے لڑکے سے معافی مانگنے پر مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیدیا
پوپ فرانسس نے جسمانی خدوخال اور خوبصورتی کے معیارات سمیت دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی, گفتگو کے دوران بھارت سے تعلق رکھنے والی مرلن نامی نوجوان خاتون نے اپنے وزن کی وجہ سے تنقید اور مذاق کا نشانہ بننے کا اپنا ذاتی تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اس نے مسلسل طعنوں کو برداشت کیا جس کی وجہ سے وہ روئی اور اسے تکلیف بھی ہوئی۔