لبنان: بچہ کار سے گر گیا، باپ آدھ گھنٹہ گاڑی چلاتا رہا، شہری برہم

Sep 30, 2023 | 22:07:PM

(ویب ڈیسک) لبنان میں بچہ چلتی کار سے گر گیا لیکن باپ آدھے گھنٹے تک گاڑی چلاتا رہا، سڑک پر زخمی بچہ ملنے پر شہریوں میں غصے کی لہر دوڑ اٹھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی ذرائع ابلاغ پر خون آلود چہرے والے ایک چھوٹے بچے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران لبنانی شہریوں نے اس واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا، کہانی اس وقت شروع ہوئی جب لبنان کے شمال میں واقع شہر طرابلس کی بندرگاہ کے رہائشیوں کو سڑک کے قریب ایک زخمی بچہ ملا، بچے کے چہرے اور پیروں پر زخم تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس نے ماضی میں کی گئی بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

شہریوں کی اطلاع پر بچے کو فورا ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اس کے والدین کی تلاش شروع کر دی گئی، بچہ گاڑی میں اپنے والد کے ساتھ جا رہا تھا جو اونچی آواز میں موسیقی سن رہا تھا، اس دوران بچہ اچانک کھڑکی سے باہر گر گیا جب کہ والد نے بچے کی جانب توجہ دیے بغیر گاڑی چلانا جاری رکھا، بچے کے گرنے کے تقریبا آدھے گھنٹے بعد تک باپ نے اس بات کو محسوس نہیں کیا۔

واقعے سے سوشل میڈیا پر بے چینی کی لہر دوڑ گئی، بہت سے لوگوں نے اس حرکت کو غیرذمہ دارانہ اور غفلت قرار دیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا، اس دوران بہت سے لبنانی سڑکوں پر ہونے والی بدنظمی اور ٹریفک قوانین کا احترام نہ کرنے پر بھی بات کرتے رہے۔

مزیدخبریں