(ویب ڈیسک) بھارتی کپتان روہت شرما نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی 80 یا 90 میٹر کا چھکا مارتا ہے تو اسے 8 رنز ملنے چاہئیں۔
ایک انٹرویومیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی 80 یا 90 میٹر کا چھکا مارتا ہے تو اسے 8 رنز ملنے چاہئیں جبکہ 100 میٹر سے زیادہ کے لمبے چھکے پر 10 رنز ملنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مکی آرتھر کب قومی ٹیم کو جوائن کریں گے ؟اہم خبر آ گئی
بھارتی کپتان نے مزید کہاکہ اتنا دور چھکا مارنے کا کچھ تو فائدہ ہونا چاہیے، بانڈری کے پاس یا دور مارنے سے صرف 6 رنز ہی ملتے ہیں، کرس گیل اور پولارڈ جیسے کھلاڑی اتنے لمبے چھکے مارتے ہیں اور ہم لوگ چھوٹے چھکے مارتے ہیں اس لیے یہ ناانصافی ہے۔
بہترین کور ڈرائیو کھیلنے پر روہیت شرما نے ورات کوہلی کے ساتھ بابر کا بھی نام لیتے ہوئے کہا کہ ورات کوہلی، بابر اعظم اور جو روٹ بہترین کور ڈرائیو کھیلتے ہیں مگر کوہلی کی ٹیکنیک بہت شاندار ہے۔