حیدر آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں لمبے قد والے بھارتی فاسٹ بولر کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حیدر آباد کے 6 فٹ 9 انچ لمبے قد والے فاسٹ بولر نے شرکت کی جس کے بھارتی میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حیدر آباد کے 6 فٹ 9 انچ لمبے قد والے فاسٹ بولر نے شرکت کی، نوجوان فاسٹ بولر نشانتھ سارانو نیٹ بولر کے طور پر مشہور ہیں جنہوں نے پاکستان کے فاسٹ بولرز کے ساتھ ٹریننگ کرنے اور پاکستانی بیٹرز کو بولنگ کرانے پر بھارتی میڈیا کی ایک مرتبہ پھر توجہ حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں اوس کیا کردار ادا کرے گی، بھارتی کوچ کا اہم بیان آ گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق نشانتھ سارانو حیدر آباد کے انڈر 19 بولر ہیں اور انہوں نے پاکستانی کیمپ کو بہت متاثر کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیٹ سیشن کے لیے کئی فاسٹ بولرز دستیاب تھے مگر قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے نشںانتھ سارانو کا انتخاب کیا، نشانتھ سارانو نے نیٹ سیشن میں فخر زمان سمیت ٹیل اینڈرز کو بولنگ کرائی۔
بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ نشانتھ سارانو کو شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی طرح 140 سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے کے لیے اسپیڈ بڑھانے کا کہا گیا، نشانتھ سارانو کے مطابق میں اس وقت 125 سے 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر سکتا ہوں، مورنی مورکل نے مجھے سپیڈ بڑھانے کے لیے کہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ٹیم کا ابھی قیام حیدر آباد میں ہے اور اگلے سیشنز میں بھی نوجوان فاسٹ بولر شریک ہوں گے۔