(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سحر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 6 فٹ لمبے لڑکے سے ہی شادی کریں گی۔
تفصیلات کے مطابقمیں اگر چپ ہوں، زخم، رنگ محل اور فیری ٹیل جیسے ڈراموں کو اپنی اداکاری سے ہٹ بنانے والی معروف اداکارہ سحر خان نے حال ہی نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی ، جہاں اپنی زندگی سے متعلق مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
اسی دوران شادی سے متعلق ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ، مزید یہ کہ سوچنے اور کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ ہے اور دوسرا یہ کہ انہیں تاحال خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا، اس لیے فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں،لیکن میری خواہش ہے کہ جب بھی شادی کروں تو لمبے قد کے لڑکے سے ہی کروں، اور میری کوشش ہوگی کہ ہونے والا شریک حیات 6 فٹ لمبا یا اس سے تھوڑا سا چھوٹا ہو،جبکہ میرا ماننا ہے کہ ہر لڑکی کو ایسے لڑکے سے شادی کرنی چاہیے جو اپنے اہل خانہ کی عزت کرتا ہو، کیوں کہ ایسے لڑکے بیوی کے خاندان کی بھی عزت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر معروف ٹک ٹاکر گرفتار
اس کے علاوہ سحر کا یہ بھی کہنا تھا کہ شوبز شخصیات کو پیار کرنے والے افراد زیادہ ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا پر ان سے اپنائیت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں جبکہ تنقید کرنے والے مٹھی برابر ہوتے ہیں، اس لیے وہ ایسے افراد کے کمنٹس پر توجہ ہی نہیں دیتیں۔