(رانا شہزاد) گجرات میں خواتین سے جنسی ہراسگی کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، عزیز بھٹی ہسپتال کے ای سی جی ٹیکنیشن کو گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے فحش ویڈیوز اور تصاویر برآمدکرلیں،پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم نرسنگ کورس کیلئے آئی خواتین کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دیکر جنسی ہوس کی ڈیمانڈ کرتا،ملزم کی خاتون سے نوکری کے بدلے جنسی ہوس کی ڈیمانڈ کی آڈیو سامنے آگئی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ آڈیو میں ملزم کو لڑکی سے ڈیمانڈ کرتے سنا جا سکتا ہے،ملزم عمران کی سند اس جاب کیلئے پنجاب فیکلٹی سے ریکگنائز نہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سے تحریک انصاف سے سب سے بڑی وکٹ گر گئی