وفاق کا اہم عہدہ ایک بار پھر خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا اہم عہدہ ایک بار پھر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے خالی ہے.عہدہ چیئرمین ایف پی ایس سی شاہد اشرف تارڑ کے بطور نگران وزیر تقرر کے بعد خالی ہوا تھا، 17 اگست کو شاہد اشرف تارڑ نے بطور وزیرِ مواصلات حلف اٹھانے کے بعد چیئرمین ایف پی ایس سی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد سے عہدہ پر تقرر نہیں ہو سکا.
شاہد اشرف تارڑ نے تقریباً ایک ماہ بطور چیئرمین خدمات سرانجام دیں تھیں، شاہد اشرف تارڑ کے تقرر سے قبل بھی چیئرمین ایف پی ایس سی کا عہدہ غیر معمولی طور پر 8 ماہ خالی رہا تھا.
یہ بھی پڑھیں: سندھ اور پنجاب حکومت میں بڑا اتفاق ہو گیا
دوسری جانب ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق چیئرمین ایف پی ایس سی کے تقرر کیلئے غیر معمولی طور پر تاحال کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے جبکہ ذرائع ایف پی ایس سی کے مطابق چیئرمین کے عدم تقرر کے باعث ادارے کے امور سینئر ممبر سر انجام دے رہے ہیں.
واضح رہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن وفاقی حکومت کے انتظامی امور چلانے کیلئے افسران بھرتی کرتا ہے۔