(24 نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی کر دی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے مقررہو گئی،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے مقررہو گئی،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا، وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
Sep 30, 2023 | 23:46:PM