اسرائیل کا یمن کی بندرگاہ پر فضائی حملہ، 4افراد جاں بحق

Sep 30, 2024 | 00:45:AM
اسرائیل کا یمن کی بندرگاہ پر فضائی حملہ، 4افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسرائیل نے فلسطین اور لبنان کے بعد تیسرے مسلمان ملک پر حملہ کردیا۔ اسرائیل نے یمن کے بندرگاہ پر بڑا فضائی حملے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حملے میں یمن کے چوتھے بڑے شہر حُدیدہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے ،جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم چار افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں دیگر لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔اسرائیلی فوج نے درجنوں طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے یمن میں حوثی بلاغیوں کے ٹھکانوں اور پاور سٹیشنز اور بندرگاہ کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فورسز نے بجلی گھروں اور تیل کی درآمد کے لیے استعمال ہونے والی بندرگاہ کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان مقامات کو حوثی باغی خطے میں ایرانی ہتھیاروں اور فوج کے زیر استعمال سامان کی منتقلی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: