(ویب ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورت حال جنگجو ملیشیا اور مختلف گروہوں کے لیے سازگار بنی ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کا شکار بننے کے لیے اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا،افغانستان میں انسانی بحران اور سیکیورٹی صورتحال درست کرنا ضروری ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا سعودی عرب فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کویکسر مستردکرتا ہے۔ سعودی عرب جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی عوام کیلuے 5 ارب ڈالر امداد دے چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے سامان کی دسویں کھیپ روانہ کر دی: ترجمان دفتر خارجہ
فلسطینیوں کیلئے یو این امددی ایجنسیز کے تعاون سے 106ارب ڈالرکے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، امید ہے ایران اپنے ایٹمی، بیلسٹک میزائل پروگرام پر عالمی برادری سے تعاون کریگا۔
سعودی عرب یمن بحران اور بحیرہ احمرکی صورتحال کے پرامن حل کیلئے ہرکوشش کی حمایت کر رہا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا عالمی برادری یوکرین روس بحران ختم کرے۔ سعودی عرب اس کیلئے بھرپورکوشش کر رہا ہے۔