لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نےپنجاب میں الیکشن ٹربیونلز سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا

جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی نے اضافی نوٹ تحریر کیے، سپریم کورٹ کا فیصلہ 5 صفر سے آیا ۔

Sep 30, 2024 | 09:29:AM

(امانت گشکوری)پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا،الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی گئی،لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا گیا ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا  مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی نے اضافی نوٹ تحریر کیے۔

 سپریم کورٹ کا فیصلہ 5 صفر سے آیا -

ضرورپڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے مقدمات پر سماعت آج ہو گی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے 24 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ٹربیونلز فعال کرنے کی ہدایت کی تھی،الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت سے ٹربیونلز کی تشکیل پر رضامندی کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے 12 جون کو پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے لیے مزید 4 ججز کی تعینات کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزیدخبریں