فلسطین کے بعد اسرائیلی فوج کی لبنان میں بھی دہشت گردی،رہائشی علاقوں پرفضائی حملے،مزید 105 افرادشہید،درجنوں زخمی

صیہونی فوج کی غزہ کے اسکول پر بھی بمباری ، 4 پناہ گزین شہید ،24 گھنٹے کے دوران 32 فلسطینی شہیدہوگئے۔غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار 595 ہوگئی

Sep 30, 2024 | 09:39:AM

(24 نیوز)فلسطین کے بعد اسرائیلی فوج کی لبنان میں بھی دہشت گردی،بیروت میں رہائشی عمارت پرفضائی حملے ،24 گھنٹے کے دوران مزید 105 افراد شہید، درجنوں زخمی ہوگئے،اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 120 دفاتر کونشانہ بنانے کا دعویٰ،صیہونی فوج کی غزہ کے اسکول پر بھی بمباری ، 4 پناہ گزین شہید ،24 گھنٹے کے دوران 32 فلسطینی شہیدہوگئے۔غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار 595 ہوگئی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے، بیروت کے شہری علاقے میں رہائشی عمارت کو  بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 105 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے 120 مقامات کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر بھی بڑا فضائی حملہ کیا گیا جس میں 4 یمنی شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔

ضرورپڑھیں:پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے سامان کی دسویں کھیپ روانہ کر دی: ترجمان دفتر خارجہ

ادھر غزہ پر بھی اسرائیلی بربریت میں کمی نہ آسکی ہے، اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے بھاری جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے ہمراہ لبنان کی سرحد کی طرف پیش قدمی جاری ہے جس سے لبنان پر زمینی حملے کے خدشات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ سے بچنا ہوگا، یہ ضروری ہے۔

ادھر لبنان میں پیجر دھماکوں میں بھارتی نژاد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی نژاد رینسن ہوزےاسرائیل کی سہولت کاری کی اور گرفتاری سے بچنے کیلئے ناروے سے امریکا فرار ہوگیا،رینسن ہوزےنےدھماکوں بارے سوال کا جواب دیئے بغیر فون کاٹ دیا، ناروے پولیس کے مطابق رینسن ہوزے لبنان میں پیجر سپلائی کرنے کی ڈیل میں ملوث تھا ،بھارتی نژادشخص کی تلاش کیلئے بین الاقوامی وارنٹ جاری کردیئے گئے۔

 عالمی سطح پر رینسن ہوزے کی گرفتاری کے وارنٹ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت بھی جاری کر دی گئیں، ماضی میں بھی بھارت بیشتر مواقعوں پر دوسرے ممالک میں اپنے ایجنٹس کے زریعے دہشتگردی پھیلا چکا ہے، بھارت کے سفاک دہشت گرد ملک ہونے کے بارے میں عالمی اور علاقائی سطح پر مختلف تحقیقاتی اداروں کی جانب سے پہلے بھی دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ انکشافات کئے جا چکے ہیں، اس پہلے بھارتی نیوی کے اہلکار اسرائیل کے لیے قطر میں جاسوسی کرتے ہوۓ بھی پکڑے گئے تھے، بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دہشت گردی کے واقعات پر مودی کو اب عالمی برادری کو اپنی مزموم کاروائیوں کا حساب دینا ہوگا۔

مزیدخبریں