فرازمنان عالمی فیشن انڈسٹری کی 500 بااثرشخصیات میں شامل

بی او ایف 500 کا حصہ بن کر فخر اور خوشی محسوس ہو رہی ہے،فرازمنان

Sep 30, 2024 | 09:43:AM

(ویب ڈیسک) معروف فیشن ڈیزائنر فراز منان کو عالمی فیشن انڈسٹری کے 500 بااثر شخصیات کی فہرست "بی او ایف 500" میں شامل کرلیا گیا ۔

اس فہرست میں دنیا بھر کے ان افراد کو شامل کیا جاتا ہے جو فیشن انڈسٹری کو نئی شناخت دیتے ہیں۔

فرازمنان نے اس بڑی کامیابی کا اعلان انسٹاگرام پر کیاجہاں انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا"عالمی فیشن انڈسٹری کو تشکیل دینے والی بی او ایف 500 کا حصہ بن کر فخر اور خوشی محسوس ہو رہی ہے۔"

فرازمنان کا فیشن برینڈ دنیا بھر میں اپنے دلکش ملبوسات کے لیے جاناجاتا ہے جس میں روایتی ہنر مندی اور جدید ڈیزائن کا حسین امتزاج نظر آتا ہے،ان کی کولیکشن نے بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور سری دیوی کو بھی متوجہ کیا ہے۔

 

مزیدخبریں