آئیفا ایوارڈز 2024 ،رنبیر کپور کی فلم "اینیمل"نے میلہ لوٹ لیا
رنگوں اورروشنیوں سے سجی تقریب میں شاہد کپور،وکی کوشل اور کرتی سینن نے رقص پرفارمنسز پیش کیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ابوظہبی میں ہونے والے آئیفا ایوارڈز 2024 میں رنبیر کپور کی فلم "اینیمل"نے میدان مار لیا،رنگارنگ ایوارڈتقریب میں بھارتی فلمی صنعت کی کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔
رنگوں اورروشنیوں سے سجی ایوارڈ تقریب میں فلمی ستاروں نے یادگار پرفارمنسزبھی پیش کیں جن میں شاہد کپور،وکی کوشل اور کرتی سینن کے رقص کوسب سے زیادہ پسندکیاگیا۔
رنبیر کپور کی فلم "اینیمل"نے بہترین فلم کے ایوارڈکے ساتھ ساتھ چھ بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے جبکہ شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی نے بالترتیب "جوان" اور"مسز چیٹرجی ورسز ناروی" کے لیے بہترین اداکار اور اداکارہ کے ایوارڈ حاصل کیے۔
ہدایت کاری کی کیٹیگری میں ودھو ونود چوپڑا کو "12th فیل" کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیاگیا،خصوصی ایوارڈز میں ہیمامالنی کو بھارتی سنیما میں شاندار خدمات پر آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ اِن انڈین سنیما ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ عالیہ اگنی ہوتری کو سال کی بہترین نووارد اداکارہ کا اعزاز ملا۔
بہترین معاون اداکارکاایوارڈ انیل کپورکوفلم "اینیمل"،بہترین معاون اداکارہ کاایوارڈ شبانہ اعظمی کو"راکی اور رانی کی پریم کہانی" پر دیاگیا۔
بوبی دیول نے فلم "اینیمل" پربہترین منفی کردارکاایوارڈاپنے نام کیا،فلم "اینیمل"کوہی بہترین میوزک ڈائریکشن کاایوارڈدیاگیا، بھوپندر ببل فلم "اینیمل" کے گانوں پربہترین گلوکار(مرد)اورشلپارائوبہترین گلوکارہ قرارپائیں۔