امراض قلب میں تیزی سے اضافہ ، پاکستان دنیا میں 30 ویں نمبر پر آگیا

عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Sep 30, 2024 | 10:20:AM

(ویب ڈیسک)پاکستان دل کی تکالیف سے اموات میں دنیا میں 30 ویں نمبر پر آگیاہے۔

پاکستان میں امراض قلب میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں 29 فیصد اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہورہی ہیں جبکہ ملک بھر میں سالانہ چار لاکھ افراد دل کی بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

60 برس تک کی عمر کے ہر چار میں سے ایک شخص دل کی شریانوں کی کمزوری میں مبتلا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق 30 سال سے کم عمر افراد کوزیادہ خطرات لاحق ہیں، احتیاط لازمی ہے،تمباکو نوشی، مرغن غذائیں، موٹاپا، ہائی بلڈپریشرامراض قلب کی بڑی وجہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مفت میں سر کا مساج کروانا شہری کو مہنگا پڑگیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ 66 سال کی عمر کے مرد اور 70 سال کی عمر تک کی خواتین میں ہارٹ اٹیک کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

پاکستان میں دل کی بیماریوں کے علاج کے درجنوں سرکاری و نجی اسپتال قائم ہیں تاہم ،لوگوں کا کہنا ہے صوبے بھر سے مریض پی آئی سی لاہور آتے ہیں دیگر اضلاع میں ہسپتال بنائے جائیں۔

مزیدخبریں