(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد کینیڈین فلم ساز اور مصنفہ روبینہ فیصل کی فلم "بیوپاری" کاکینیڈین سینمامیں پریمیئرہوا جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ مقامی افراد نے بھی شرکت کی اورکینیڈامیں اردو فلم سازی کے آغازکو ایک اچھا شگون قراردیا۔
روبینہ فیصل نے کینیڈین سنیما میں اپنی فلم "بیوپاری" کے پریمیئر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کا فلم بین بہت سمجھدار ہے،وہ نئے اور اچھوتے موضوعات کو پسند کرتا ہے اس لیے ہمیں فلمی شائقین کو کچھ نیا دکھانا ہو گا۔
اُنہوں نے کینیڈا میں اردو فلم بنانے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تارکینِ وطن کی کہانیاں بہت دردناک اور سبق آموز ہیں۔
فلم"بیوپاری"کی کاسٹ میں عمران بخاری،فرح بیگ، سلمان ارشد اور سونیا سیمی شامل ہیں،اس موقع پر اداکاروں کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں اردو فلم سازی کا آغاز ایک اچھا شگون ہے اور اس فلم میں کہانی اور کرداروں کے حوالے سے کئی نئے تجربات کیے گئے ہیں۔