علی امین گنڈاپورکا مولانا فضل الرحمان کو جواب
مولانا صاحب آپ مان گئے کہ امریکا کے کہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد )پشاورہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پیش ہوگئے، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نےوزیر اعلیٰ کو آج طلب کیا تھا ۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 2017 کے پولیس ایکٹ پر کام کررہے ہیں، کوئی بھی اپنی طاقت کو بے جا استعمال نہیں کرسکتا۔ مولانا صاحب آپ مان گئے کہ امریکا کے کہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے۔
سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ضمانت کے باوجود مجھے جیل کے سامنے سے اٹھایا گیا ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف نظر آرہا ہے ۔چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ ضمانت کے باوجود کیسے گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے ،قانون میں ہم سمجھوتہ نہیں کر سکتے ، وزیر اعلیٰ کو بلائیں میں بیٹھا ہوں اس کیس کا اب فیصلہ کریں گے ۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ امن وامان کے حوالے سے اجلاس میں مصروف ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آ پ کال کر کے پوچھ لیں، آج وقت نہیں تو جمعہ کو پیش ہوں۔عدالت کے طلب کرنے پر وزیر اعلیٰ پیش ہوگئے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017 کے پولیس ایکٹ پر کام کررہے ہیں، کوئی بھی اپنی طاقت کو بے جا استعمال نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں پولیس پر وہ کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتے تھے، وزارت داخلہ اور دیگر محکموں کے ساتھ ملکر قوانین بنارہے ہیں۔ غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے جب کہ یہ گولیاں اور تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا ہے لیکن مقصد تبدیل نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے، جہاں جہاں ہمیں حکم ملے گا وہاں جلسہ کریں گے، یہ گولیاں ،تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا ہے مقصد تبدیل نہیں کرسکتا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں وزیر اعلی ہوں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کروں گا، میری مشینری راستہ اس لیے کلئیر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیراعلی ہوں،ہ پنجاب پولیس کو وراننگ دے رہا ہوں، کسی کا غلط حکم نہ مانیں، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے، عظمی بخاری کہتی ہیں میں خبیر پختونخوا میں جلسہ کروں، میں کیوں یہاں جلسہ کروں، میں پورے پاکستان میں جلسہ کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن، بلاول اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنما جلسے کررہے ہیں لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں، مولانا فضل الرحمٰن نے خود بولا کہ مجھے کہا گیا کہ ہی پی آئی کی حکومت ختم کرو، مولانا صاحب آپ مان گئے کہ امریکا کے کہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے۔