پیر محل :خاوند سے لڑائی، بیوی نےزہر دے کر بیٹیوں کو ابدی نیند سلا دیا

کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل میں میاں بیوی کی لڑائی نے دو بیٹیوں کو موت کی نیند سلا دیا ۔
گھریلو ناچاکی پر مبینہ طور پر ماں نے دو بیٹیوں کو زہر دیا جسے پینے کےبعد 13 سالہ انعم اور 8 سالہ مصباح جاں بحق ہوگئیں۔
پیر محل میں واقعہ تھانہ اروتی کی حدود 748 گ ب میں پیش آیا، پولیس نے لاشو ں کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا۔