روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی ،سٹاک ایکسچینج میں مندی
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 179 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 81 ہزار122 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آئمہ خان)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کم ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھائو مزید 14 پیسے کم ہو گیا جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 50 پیسے پر آ گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 179 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 81 ہزار122 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھا گیا۔
ضرورپڑھیں:عمران خان کی ہدایت سسٹم کو قبول نہیں،حکومت کو کس چیز کا ڈر ہے؟
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں شدید مندی رہی تھی ، کاروبار کے اختتام پر 100ہنڈریڈ انڈیکس 81 ہزار 301 کی سطح پر بند ہوا تھا۔