پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج شام سے شروع

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر، دوسرا 15 جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے شروع ہوگا

Sep 30, 2024 | 12:04:PM

(24 نیوز)پاکستان اور  انگلینڈکے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے آن لائن ٹکٹ آج شام سے فروخت ہونگے، فرنچائززاور مختلف پوائنٹس پر باقاعدہ ٹکٹوں کی فروخت 4 اکتوبر سے شروع ہوگی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر، دوسرا 15اکتوبر جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے شروع ہوگا، تینوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے روز مخصوص انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان جبکہ تیسرا اور آخری  میچ راولپنڈی میں کھیلاجائے گا ۔

مزیدخبریں