محمد یوسف کے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر کوچز کیساتھ اختلافات ،مستعفی ہونے کی وجہ سامنے آگئی

Sep 30, 2024 | 12:08:PM

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سلیکٹر محمد یوسف کے اختلافات اور مستعفی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کرنے یا نہ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کی کوچز کے ساتھ گرما گرم بحث ہوئی ،چند کھلاڑیوں کی سلیکشن پر کمیٹی نے زور دیا تاہم ایک غیر ملکی کوچ ٹس سے مس نہ ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ کوچ تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھے، تسلسل کے خواہشمند تھے لیکن محمد یوسف نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ناقص کارکردگی کے باوجود انہی کھلاڑیوں کو موقع دینے سے اچھا تاثر نہیں جا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ تسلسل اورجلد بازی نہ کرنے کی پالیسی پر زوردیتے رہے، محمد یوسف کامران غلام، زاہد محمود اور محمد علی کو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں موقع دینا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی وڈسائنس فکشن اینی میٹڈ فلم "دی وائلڈ روبوٹ" کاباکس آفس پرراج

ذرائع کے مطابق عبداللہ شفیق کو آرام دیکر انکی تیکنیک پرکام کرنے کی بات سےکوچ نےاختلاف کیا، سلیکشن معاملات پر تکرار ہوئی، کوچ نے بھی معاملات سے الگ ہونے کی بات کی، معاملہ سنجیدہ ہونے پر محمد یوسف نے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگریز میں ردوبدل پر بھی سلیکٹر،کوچ میں اتفاق نہیں تھا۔

مزیدخبریں