ہالی وڈسائنس فکشن اینی میٹڈ فلم "دی وائلڈ روبوٹ" کاباکس آفس پرراج 

ایڈونچراورجدوجہد کی دلچسپ کہانی پرمبنی فلم نے تین دنوں میں45 ملین ڈالر کمالیے 

Sep 30, 2024 | 12:10:PM

(ویب ڈیسک)ہالی وڈکی سائنس فکشن اینی میٹڈ فلم "دی وائلڈ روبوٹ" آتے ہی باکس آفس پر چھا گئی اورتین دنوں میں45 ملین ڈالر کمالیے ۔

"دی وائلڈ روبوٹ"پیٹر براؤن کی اسی عنوان کی کتابی سیریز پر مبنی فلم ہے،اسے فلم کے قالب میں پیٹر براؤن اور کرس سینڈرز نے ڈھالاہے، فلم کو ڈریم ورکس اینی میشن نے پروڈیوس اور یونیورسل پکچرزنے ڈسٹری بیوٹ کیاہے،فلم کو کرس سینڈرزنے ڈائریکٹ کیاہے جبکہ اس کی کاسٹ میں لوپیتا نیونگ، پیڈرو پاسکل اور کیتھرین اوہارا شامل ہیں۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ جہاز کے تباہ ہونے کے بعد "روز"نامی ایک ذہین روبوٹ غیرآباد جزیرے پر پھنس جاتا ہے،وہ سخت ماحول سے بچنے کیلیے جزیرے کے جانوروں سے دوستی کر لیتا ہے اور ایک یتیم بچے "ہنس"کی دیکھ بھال کرکے زندگی گزارتا ہے،فلم ایڈونچر اور جدوجہد کی ایک دلچسپ کہانی سے بھرپورہے جس نے شائقین کو پوری طرح سے جکڑلیاہے۔

ابتدائی طور پر"دی وائلڈ روبوٹ" کو 20 ستمبر 2024 کوریلیزکیاجاناتھالیکن پیراماؤنٹ اینیمیشن کی"ٹرانسفارمرز ون "کے ساتھ مقابلے سے بچنے کے لیے اسے ایک ہفتے بعد ریلیزکیاگیاہے۔

مزیدخبریں