(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہانے ظہیراقبال کےساتھ شادی کے تین ماہ بعدایک انٹرویو میں پہلی بارشوہر کےساتھ اپنے تعلقات اوران کی اچھی بری عادتوں کے بارے میں کھل کردل کی باتیں کی ہیں۔
جب سوناکشی اور ظہیراقبال سے ایک دوسرے کی ایک اچھی اور ایک بری عادت کے بارے میں سوال کیاگیا توظہیر اقبال نے سوناکشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیوی کی دوعادتوں کے بارے میں بات کریں گے جوانہیں پسند ہیں،ان میں بہت کم چیزیں ایسی ہیں جو مجھے ناپسند ہیں،اگر ان کی کسی عادت سے پریشان ہوں تو وہ ان کی خود غرضی ہے لیکن میں اس پر ان سے ناراض ہونے کی بجائے سمجھنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی انا اور عزت نفس کو اتنی اہمیت کیوں دیتی ہیں؟
سوناکشی اپنی تعریف سن کر خوش ہو گئیں اور ظہیراقبال سے کھل کر اظہارخیال کرنے کیلئے کہا تو ظہیر نے کہا کہ سوناکشی وقت کی بہت پابند ہیں،اس کے علاوہ سوناکشی کی عاجزی اور سادگی بہت پسند ہے۔
سوناکشی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ظہیراقبال کی دوسروں کےساتھ حسن سلوک سے پیش آنےکی عادت بہت اچھی لگتی ہے،یہ بہت سخی انسان ہیں،نہ صرف ان کےساتھ بلکہ اردگرد کے ہر فرد سے شفقت اوراحترام سے پیش آتے ہیں۔
سوناکشی نے ہلکے پھلکے اندازمیں شوہر کی بری عادت کے بارے میں بھی بتایاکہ یہ بہت شور مچاتے ہیں، مسلسل سیٹی بجاتے رہیں گے یا کسی وقت شور مچانا شروع کر دیتے ہیں،ایسے لمحات بھی آتے ہیں جب وہ سکون کیلئے ترس جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 7 سال کے ریلیشن شپ کے بعد 23 جون 2024ءکو ظہیر اقبال سے شادی کی تھی،سوناکشی سنہا کو”بین المذاہب“ شادی کرنے پر ٹرول کیا گیا تھاجبکہ ظہیر اقبال پر ”لو جہاد“ کا الزام لگایا گیا تھا لیکن یہ دونوں ان سب باتوں کی پرواہ کیے بغیر خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔