متھن چکرورتی کے لیے"دادا صاحب پھالکے ایوارڈ "کااعلان
اس ایوارڈکاسوچابھی نہیں تھا،اسے اپنی فیملی اورمداحوں کےنام کرتا ہوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سنیما کے سب سے بڑے"دادا صاحب پھالکے ایوارڈ " سے نوازنےکا اعلان کردیا گیا ۔
بھارتی وزیراطلاعات و نشریات ایشونی وشنو نے ایکس ( ٹوئٹر) پر متھن چکرورتی کو"دادا صاحب پھالکے ایوارڈ" سے نوازنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اعلان کرتے ہوئے فخرہے کہ دادا صاحب پھالکے سلیکشن جیوری نے فیصلہ کیا ہے کہ لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سنیما میں ان کی شاندار خدمات کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
ایشونی وشنو نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ متھن کو 8 اکتوبر کو 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔
متھن چکرورتی نے اس اعلان کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ میرے پاس ایسے الفاظ نہیں جو بیان کرسکیں کہ میں کیسا محسوس کر رہا ہوں، نہ میں ہنس سکتا ہوں اور نہ رو سکتا ہوں، میں کولکتہ کی گلیوں سے آیا ہوں، سوچ نہیں سکتا تھا کہ ایسی جگہ کا لڑکا اس طرح کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا،میں بے حد خوش ہوں، ایوارڈ اپنی فیملی اورمداحوں کےنام کرتا ہوں
واضح رہے کہ متھن چکرورتی نے سیکڑوں بھارتی فلموں کیلئے اداکاری کے جوہردکھائے ہیں اوران کافلمی سفر ہنوز جاری ہے ،1976 میں فلم "مریگیا" سے فلمی سفر شروع کرنے کے بعد 48 سالوں سے وہ انڈین سنیماکاحصہ ہیں ، 100 کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی پہلی بھارتی فلم دینے کا اعزاز بھی متھن چکرورتی کے پاس ہے جب ان کی فلم "ڈسکو ڈانسر"نے 100 کروڑ کا بزنس کرکے تاریخ رقم کی تھی۔