پنجاب پبلک سروس کمیشن امتحان:45 ہزار سے زائد امیدواروں کے امتحانات کا کامیابی سے انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 45,000 سے زائد امیدواروں کے امتحانات کا کامیابی سے انعقاد کیا۔
ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق ڈاکٹرزکی 900 اسامیوں کا تحریری امتحان بھی شامل ہے ، جس میں 17ہزارسےزائدڈاکٹرزنےامتحان دیا۔
ترجمان پی پی ایس سی کا کہنا ہے کہ امتحانات پنجاب کے 7 ریجنز میں لئے گئے، پی پی ایس سی کےممبران، افسران و عملے نے تمام امتحانی مراحل کو بخوبی انجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وٹامن ڈی دھوپ کے علاوہ کیسےحاصل ہو سکتا ہے؟
ترجمان کاکہنا تھا کہ الیکٹرانک ڈیوائسز کو غیر فعال کرنے کیلئےجیمرز کا استعمال کیا گیا جبکہ امیدواروں کے نتائج کیلئے آئی ٹی پر مبنی سافٹ ویئر کا استعمال کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ پی پی ایس سی کی تاریخ میں پہلی بار نتائج سب سے کم وقت میں جاری کیے جائیں گے.