یونس خان کرکٹ آسٹریلیا کے کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بن گئے 

سابق کینگروز کرکٹر ڈیمن فلیمنگ اور آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی مہمان کھلاڑیوں میں شامل

Sep 30, 2024 | 14:02:PM
 یونس خان کرکٹ آسٹریلیا کے کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بن گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو آسٹریلیا نے اپنے کرکٹ سیزن کی تقریب کے مہمان کھلاڑیوں میں شامل  کیاہے ۔ انہیں کرکٹ آسٹریلیا نے فیسٹیول کا حصہ بنایا ہے ۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ سیزن کے آغاز سے قبل کرکٹ فیسٹیول 5 اکتوبر کو میلبورن میں ہوگا،کرکٹ فیسٹیول میں فینز کو نامور کرکٹرز سے ملنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

پاکستان کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان یونس خان کے ہمراہ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیمین فلیمنگ اور آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی شامل ہیں۔

کرکٹ فیسٹیول میں فینز کی دلچسپی کے لیے سرگرمیاں رکھی جائیں گی ، کھلاڑی فینز کے ساتھ فو ٹو سیشن کریں گے اور آٹو گراف دیں گے۔