خوشحال خان کی حاضردماغی نے"پاوری گرل"کوحادثے سے بچالیا

Sep 30, 2024 | 14:07:PM

(ویب ڈیسک) ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ" پاوری گرل"دنانیر مبین کولندن میں ہونےوالے نجی ٹی وی کے ایوارڈ شو کے دوران ساتھی فنکار خوشحال خان کی حاضر دماغی نے حادثے سے بال بال بچا لیا۔

ہفتے کی شب  لندن میں منعقدہونے والے ایوارڈ شو کی تقریب میں شوبز ستاروں کی ایک بہت بڑی تعداد نے  شرکت کی اورریڈکارپٹ پر بھی جلوے بکھیرے،اداکارہ دنانیر مبین بھی ریڈ کارپٹ پرانٹری دینے کے لیے آرہی تھیں کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور ڈگمگا گئیں تاہم ان کے عقب میں موجود اداکار خوشحال خان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں گرنے سے بچالیا۔

دنانیرمبین کوگرنے سےبچانے کے مناظر وہاں موجود کیمروں میں محفوظ ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیوز سوشل میڈیاپروائرل ہوگئیں۔

وائرل ویڈیو پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں خوشحال خان کی پھرتی کی تعریف کی تو وہیں دنانیرمبین اور خوشحال کی آن اسکرین جوڑی کو بھی خوب سراہا ہے۔

مزیدخبریں