اب جو احتجاج ہوگا وہ نہیں رکے گا:عمران خان کی جیل میں بہن سے گفتگو

ہمیں عدلیہ آزاد چاہیے اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی اور قیدیوں کو باہر نکالنے کا کوئی طریقہ نہیں

Sep 30, 2024 | 15:06:PM

( ارشاد قریشی)پی ٹی آئی کی رہنما اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا ہمیں بانی پی ٹی آئی باہر چاہیے، جج شاہ رخ ارجمند نے بانی  پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت خارج کر دی،اسی جج نے عدت کیس کو تین مہینے تک چلایا،اب اس کیس کو بھی گھسیٹ لیا۔

اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اگر جیل سے نکالنا ہے،اس پستایت کو ختم کرنا ہے تو پرامن احتجاج جاری رکھنا ہے،اگر ہم پرامن احتجاج نہیں کریں گے تو انہوں نے ہمیں ان کو نہیں نکالنے دینا،کل ان کو ملٹری جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں۔

پنڈی کے لوگ اپنی آزادی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے پرامن احتجاج کے لیے نکلے تھے ہم بھی ان کے ساتھ شامل تھے،ہم گواہی دے سکتے ہیں کہ ہمارے سامنے پولیس نہیں تھی کالے کپڑوں میں کوئی سپیشل یونٹ تھا۔وہ بندوق اٹھا کر لوگوں پر ربڑ کی گولیاں سیدھی برسا رہے تھے۔

علی امین کا بہت بڑا قافلہ برہان تک پہنچا تھا ان پر فائرنگ کی گئی،حکومت والے خوفزدہ ہیں کہ لوگ اپنا ووٹ کا حق واپس مانگ رہے ہیں،علیمہ خان نے بتایا ہےکہ ملاقات کے دوران  بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ احتجاج کبھی روکا نہیں جاتا پرسوں کے احتجاج کو بھی نہیں رکنا چاہیے تھا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا نہ ہی کوئی چیز کال آف کی جاتی ہے،اب جو احتجاج ہوگا وہ نہیں رکے گا۔

ضرور پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نےپنجاب میں الیکشن ٹربیونلز سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا

ہمیں عدلیہ آزاد چاہیے اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی اور قیدیوں کو باہر نکالنے کا کوئی طریقہ نہیں،بدھ کو بہاولپور، میانوالی اور فیصل اباد میں احتجاج ہے،یہ عوام کا آئینی حق ہے

کوئی بھی لوگوں کا آئینی حق نہیں چھین سکتا اور نہ روک سکتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ پر پانچ اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج ہے۔

کراچی کے احتجاج کے لیے ڈیٹ فائنل کرنا باقی ہے،اسلام آباد کا احتجاج فائنل راؤنڈ ہوگا،اسکی تاریخ جلد انتظامیہ دے دی گی۔آپ جتنی آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑکی گولیاں چلا لیں ہم آئیں  گے اور اپنا آئینی حق استعمال کریں گے۔

مزیدخبریں