بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمن نے ملک کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمٰن کو5 سال کے لیے جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکریٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت خارج
واضح رہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئے میں رابطے جاری ہیں اور اس معاملے پر دونوں جماعتیں مشاورت کر رہی ہیں۔