(عیسیٰ ترین)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔
کوئٹہ میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سےسوتیلوں جیسا سلوک ہو رہا ہے، بلوچستان کےعوام کی ہرممکن مدد کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دنیا بھر میں آواز اٹھائی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کا معاہدہ ہوا تھا، وزیراعظم کے ساتھ دنیا کے سامنےکھڑے ہو کر بطور وزیر خارجہ معاہدے کی، ہم نے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے فنڈنگ کا بندوبست کیا، یہ میرا منصوبہ ہےجو ہم نے ورلڈ بینک کےسامنے رکھا۔
ضرورپڑھیں:اب جو احتجاج ہوگا وہ نہیں رکے گا:عمران خان کی جیل میں بہن سے گفتگو
ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ وفاق کا حصہ سندھ کو دلانا کتنا مشکل ہے،جب دوبارہ سیلاب آئے اور میں مدد مانگوں تو مجھ سے یہی پوچھا جائےگا کہ پہلے جو فنڈز دیے تھے، اس کا کیا ہوا؟
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ورلڈ بینک سےپہلے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مدد کرنی چاہیے، اگرآپ اپنا حصہ ڈالتےہیں تو دینا سےمزید فنڈنگ ملےگی، صوبائی اور وفاقی حکومتیں سیلاب متاثرین کو سنجیدہ لیں، سندھ کے وزیراعلی سےکہتا ہوں کہ بات کریں، میں یہ چاہتاہوں آپ یہ پیسہ فوری سیلاب متاثرین کو دیں، مزید کہنا تھا کہ میں بیرون ملک سے کیا گیا وعدہ سندھ میں پورا کر رہا ہوں۔